پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
لاہور:
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
بعض مقامات پر ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے، جس کے ساتھ ساتھ شدید حبس کی کیفیت بھی برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو شدید حبس اور وقفے وقفے سے بارش کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ادھر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے یکم جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔