بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
کوئٹہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، جہاں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
تربت بھی گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نصیر آباد سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور ژوب کے کچھ علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے موسم میں کچھ حد تک بہتری آنے کی توقع ہے۔
نوکنڈی، نوشکی اور تفتان میں دن کے وقت شدید گرمی اور لو چلنے کے ساتھ ساتھ رات کے وقت بوند باندی کا امکان بھی موجود ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی: مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان
— فائل فوٹوشہرِ قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل 28 جولائی سے شروع ہو گا، 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں جنوب مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد سے زائد ہے۔