ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، سورج آگ برسانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ، سورج پھر سے آگ برسا نے لگا ۔ بنوں، سرگودھا، نور پور تھل اور سبی میں 49 ڈگری رہا، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد جیکب آباد، منڈی بہاؤالدین میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا.
لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں 47 ڈگری رہا۔ نوابشاہ، بہاولپور، پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچا،11 اور 12 جون کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری اور جنوبی علاقوں میں 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں صبح سویرے ہی سورج پھر سے آگ برسا نے لگا،محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے امکان کو مسترد کر دیا۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سنٹی گریڈ ر ہنے کا امکا ن ہے۔
کراچی میں بھی شدید گرمی کا راج ہے ،شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری، شدت 35 ڈگری محسوس کی جانے لگی۔درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہے گی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔
پاکستانی نژاد صادق خان کو سرکا خطاب مل گیا، بادشاہ چارلس نے اعلیٰ ترین اعزاز نائٹ ہڈ سے نوازدیا
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز