گرمی کے ستائے سیاح اور مقامی شہری جسکول آبشار پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
جسکول آبشار قدرت کا شاہکار ہے، گرمی اور حبس میں کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہاں آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیاں ہم سیاحتی مقامات پر ہی مناتے ہیں۔ اس دفعہ عید کی چھٹیوں پر ہمارا انتخاب جسکول آبشار تھا۔ یہاں آکر آبشار کی پھوار سے گرمی دور ہوگئی ہے۔ ہم فیملی کے ساتھ آئے ہیں اور خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ جسکول آبشار شاہراہ سرنیگر پر واقع ہے اور یہاں ہرقسم کی ٹرانسپورٹ آپ کو باآسانی مل سکتی ہے۔ مزید تفصیل جانتے ہیں جہلم ویلی سے محمد اسلم مرزاکی اس رپورٹ میں۔۔۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسکول آبشار
پڑھیں:
جھیل سیف الملوک کے راستے میں پھنسے 500 سیاح بحفاظت ریسکیو کرلیے گئے
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا، سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔
سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد کے مطابق کلاوڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہوگئی تھی۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔
سڑک پر 117 سے زیادہ جیپوں میں سوار500 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے۔
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام جیپوں اور سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔
سیکرٹری سیاحت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت سیاحوں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1422 سیاحتی ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔