data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

نئی دہلی (آن لائن) جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر شدید متاثر ہو ئی ہے ۔ عرب ٹائمز آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا پر اعتماد کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور صحافتی معیار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے قوم پرستی کے رجحان نے میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی جانب دھکیل دیا ہے، جس کے باعث اس کی ساکھ عالمی سطح پر داؤ پر لگ گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز کی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں، جس سے عوام میں گمراہی پھیلی۔ اس حوالے سے عرب ٹائمز آن لائن نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی میڈیا حکومتی بیانیے کی تائید کرنے والا ایک آلہ بن چکا ہے اور اس نے اپنی آزادی اور غیرجانبداری کھو دی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت میں پریس فریڈم شدید خطرے میں ہے اور مقامی صحافیوں اور عالمی مبصرین نے بھارتی میڈیا کو جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ آزاد اور شفاف میڈیا کا تصور اب دھندلا سا گیا ہے کیونکہ صحافت سیاسی ایجنڈوں کی تابع ہو چکی ہے۔جعلی خبروں اور سنسنی خیزی نے نہ صرف بھارتی میڈیا کی ناکامی کو بے نقاب کیا ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، جو جمہوری معاشرے کے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا

پڑھیں:

آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو  پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔

اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔

اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا، ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دینا کھیل کی روح کے خلاف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین
  • سیلاب زدہ علاقوں میں شدید انسانی بحران، عالمی برادری امداد دے: اقوام متحدہ
  • کینیڈا، سکھوں کا بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان
  • سیلاب اور بارشوں سے کپاس کی فصل شدید متاثر
  • آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • بھارت: کیرالا میں دماغ کھانے والے امیبا سے عوام میں دہشت
  • جاپان اور برازیل پائیدار ایندھن کو فروغ دینے پر متفق
  • پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی