ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں، سچ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں ایک مرتبہ پھر گردش کرنے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر اور ٹریوس کی مبینہ خفیہ شادی کی افواہوں کا آغاز 9 جون کو ایک ویڈنگ پلانر کی انسٹاگرام اسٹوری سے ہوا، جس میں ایک ٹیبل کارڈ پر "Taylor Travis Kelce" لکھا دکھائی دیا۔
انسٹاگرام اسٹوری پر یہ ویڈیو ٹریوس کے کزن ٹینر کورم اور ان کی دلہن سمانتھا پیک کی شادی کی تقریب کی تھی۔ اس تقریب میں سوئفٹ اور کیلسی نے شرکت بھی کی تھی۔
سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہوتے ہی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید جوڑے نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ کچھ صارفین نے یہ تک کہا کہ سوئفٹ نے اپنا نام بدل کر "Taylor Kelce" رکھ لیا ہے۔
تاہم ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وہ ابھی تک ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور ٹیبل کارڈ صرف ایک خلوص تھا جس میں ان کا نام جوڑا گیا نہ کہ شادی کی تصدیق۔
یاد رہے کہ ٹیلر اور ٹریوش کی محبت کا آغاز 2023 میں ہوا تھا، جب ٹریوس نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ ٹیلر کو دوستی کا بریسلیٹ دینا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز ہوا اور تب سے وہ ہالی ووڈ کی ایک مشہور جوڑی بن گئے جس کی شادی کی خبر پر سب کی نظریں جمی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔