Jasarat News:
2025-07-30@00:50:29 GMT

کراچی میں انتہائی گرم دن ریکارڈ، پارہ 39.1 ڈگری جاپہنچا

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، پارہ 39.1 ڈگری رہا، نمی کا تناسب 70 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی، دیہی سندھ کے جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر سائیکلونک سرکولیشن کے زیراثر شہر میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا جس کے دوران دوپہر کے وقت کم رفتار سمندری ہواؤں کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے دیگر ویدر اسٹیشن پرسب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر ویدر اسٹیشن پر 40 ڈگری جبکہ جناح ٹرمینل پر39.

9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ایک مغربی سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اور مرطوب ہوائیں سندھ کے مشرقی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں کراچی کا موسم اگلے 3 روز کے دوران گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36تا38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، صبح کے وقت نمی کاتناسب 80جبکہ شام کے وقت 65فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔نمی کا تناسب بڑھنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے آج گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم/ شدید گرم اور خشک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سے زیادہ سندھ کے

پڑھیں:

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے پنجاب یونیورسٹی سے مائیکروبیالوجی اور مالیکیولر جینیٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔فرح اصغر والدین کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس پہنچیں جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں شاندار تعلیمی کامیابی پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرح اصغر جیسے باصلاحیت افسران فورس کا فخر ہیں، پنجاب پولیس میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور انجینئرنگ سمیت اعلیٰ تعلیم یافتہ افسران موجود ہیں جو ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • شہرقائد میں مطلع ابر آلود
  • ٹیچنگ لائسنس کا اجراء: ہمیں اسکولوں سے زیادہ باصلاحیت اساتذہ چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا
  • کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، چند علاقوں میں بوندا باندی کا امکان
  • مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  • کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر بوندا باندی کا امکان
  • کراچی: مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان
  • لاہور اور پنجاب بھر میں مون سون کا نظام موجود، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی