data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:شہر قائد کے باسیوں نے جمعہ کے روز ایک اور شدید گرم دن کا سامنا کیا، جب درجہ حرارت نے 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھولیا، تاہم اصل مشکل صرف درجہ حرارت نہیں تھی، بلکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچنے کے سبب شہریوں کو گرمی کی شدت درجہ حرارت سے کہیں زیادہ محسوس ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے قریب سائیکلونک سرکولیشن کے باعث سندھ اور کراچی کے موسم پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے، جس کا نتیجہ سخت حبس اور بےرحم گرمی کی صورت میں نکلا۔

سرکاری سطح پر ڈیٹا ریکارڈ کرنے والے اولڈ ائیرپورٹ اسٹیشن کے مطابق دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.

1 ڈگری رہا،تاہم نمی کا تناسب 70 فیصد سے تجاوز کر گیا، اس لیے شہریوں نے جو گرمی محسوس کی وہ حقیقتاً کئی ڈگری زیادہ تھی۔ حبس نے شہریوں کو شدید تکلیف میں مبتلا رکھا اور باہر نکلنا یا کھلی فضا میں وقت گزارنا ایک چیلنج بن گیا۔

کراچی کے دیگر ویدر اسٹیشنز پر بھی گرمی کے الگ الگ اعداد و شمار ریکارڈ کیے گئے۔ گلستان جوہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ جناح ٹرمینل پر تھرمامیٹر 39.9 ڈگری پر رک گیا۔ یہ اعداد و شمار اس حقیقت کو واضح کرتے ہیں کہ شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت اور حبس کی شدت الگ الگ سطح پر محسوس کی گئی، جس کا انحصار مقامی ہواؤں اور فضائی دباؤ پر رہا۔

دوسری جانب دیہی سندھ کے حالات شہری علاقوں سے بھی زیادہ سنگین ہو چکے ہیں۔ صوبے کے متعدد اضلاع ایک مرتبہ پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ جیکب آباد جو پہلے بھی ملک کا گرم ترین شہر مانا جاتا رہا ہے، اس بار اپنی حدوں کو عبور کر گیا۔ وہاں کا درجہ حرارت معمول سے 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ یعنی 50.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

یہ درجہ حرارت انسانی جسم کے لیے نہایت خطرناک سطح پر تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر جب پانی کی کمی اور بجلی کی بندش جیسے مسائل بھی موجود ہوں۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی تازہ پیش گوئی کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ 3دنوں تک گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک جا سکتا ہے جب کہ شام کے وقت یہ تناسب 65 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔ یعنی شہریوں کو دن کے بیشتر حصے میں گرمی سے زیادہ حبس کا سامنا کرنا پڑے گا، جو ان کی روزمرہ سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے تو انسانی جسم کا قدرتی کولنگ سسٹم یعنی پسینہ بخارات کی صورت میں جلدی خارج نہیں ہو پاتا، جس کی وجہ سے جسم پر گرمی کا دباؤ بڑھتا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات درجہ حرارت 37 ڈگری ہو اور انسان 45 ڈگری جیسی گرمی محسوس کرے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع جیسے گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے جو اگر ہو جائے تو وقتی طور پر گرمی کی شدت میں کمی لا سکتی ہے،تاہم یہ بارش زیادہ تر علاقوں کو متاثر نہیں کرے گی اور بیشتر اضلاع بدستور شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں، پانی کی وافر مقدار پئیں اور خاص طور پر بزرگ، بچے اور بیمار افراد کو سخت گرمی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ہیٹ ویو جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ بروقت اقدامات سے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کا تناسب شہریوں کو کے مطابق گرمی کی

پڑھیں:

مون سون حادثات: 2 مزید افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 281 ہوگئی

---فائل فوٹو 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے رواں سال مون سون کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث حادثات میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، دونوں اموات سندھ میں ہوئیں جہاں 2 بچے ڈوب کر 2 جاں بحق ہو گئے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث رواں سال اب تک ملک میں 281 افراد جاں بحق اور 676 زخمی ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 151 افراد جاں بحق جبکہ 535 زخمی، خیبرپختونخوا میں 64 افراد جاں بحق اور 80 افراد زخمی، سندھ میں 27 افراد جاں بحق  اور 40 زخمی جبکہ بلوچستان میں 20 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان میں 9 افراد جاں بحق  اور 4 زخمی، آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی جبکہ اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق  بارشوں کے باعث حادثات میں اب تک 97 مرد، 50 خواتین اور 134 بچے جاں بحق جبکہ  260 مرد، 193 خواتین اور 223 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک ایک ہزار 569 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہرقائد میں مطلع ابر آلود
  • اسمبلی کے تقدس پر حملہ ناقابل برداشت، قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلیے تاحکم ثانی بند
  • مون سون حادثات: 2 مزید افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 281 ہوگئی
  • کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، چند علاقوں میں بوندا باندی کا امکان
  • کیا واقعی کوئی ٹوٹے دل سے مر سکتا ہے؟ سائنس کا دلچسپ انکشاف
  • مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  • کراچی: مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان
  • لاہور اور پنجاب بھر میں مون سون کا نظام موجود، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی