اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 سے 16 جون کے دوران ملک کے بالائی، وسطی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 13 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے چند روز میں پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان کے متعدد علاقوں کو متاثر کرے گا۔

وفاق اور پنجاب
13 سے 16 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، میانوالی اور دیگر علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا

پشاور، چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، کرک، ڈی آئی خان اور آس پاس کے اضلاع میں شدید بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

بلوچستان
ژوب، بارکھان، سبی، کوہلو اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
شہری علاقوں میں بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں، محکمہ موسمیات
حکمہ موسمیات نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں: ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے بعد پی آئی اے کی پروازوں کا روٹ تبدیل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں کے دوران

پڑھیں:

مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟

اسلام آباد:مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بالائی علاقوں، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے کے تحت زیادہ تر بارشیں ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں ہونے کا امکان ہے۔
لاہور میں مون سون کے کمزور سسٹم کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے جبکہ حبس کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلادھار بارش کے بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ آج زیادہ تر موسم خشک گرم رہے گا جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے تاہم زیادہ بارش کا امکان کم ہے۔
پی ٹی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 31 جولائی تک برقرار رہے گا۔
مون سون کے پانچویں اسپیل کی آمد کے حوالے سے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمیٰ اور محکمہ ہاوسنگ بروقت انتظامات کے لیے سرگرم عمل ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • سیلاب سے متاثرہ بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال کر دی گئی
  • چترال: بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  •   مون سون کا نیا اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی
  • کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی
  • لاہور اور پنجاب بھر میں مون سون کا نظام موجود، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • ملک کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی