امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران مسئلہ کشمیر کی گونج
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا تنازعہ امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران ایک بار پھر سامنے آیا جب ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے میں ثالثی کی کوشش کرتے ہیں تو یہ حیران کن نہیں ہو گا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھارت اور پاکستان میں فائر بندی کے بعد کشمیر کے مسئلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’میں اس بارے میں بات نہیں کر سکتی کہ صدر کے ذہن میں کیا ہے یا ان کے کیا منصوبے ہیں۔
البتہ میں یہ جانتی ہوں کہ وہ اپنا ہر قدم نسلوں پر محیط تنازعات کو حل کرنے کے لیے اٹھاتے ہیںلہذا اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کہ وہ ایسے معاملات میں ثالثی کرنا چاہیں گے۔(جاری ہے)
ٹیمی بروس نے مزید کہا’’وہ(ٹرمپ) نہ صرف ایسا ظاہر کرتے ہیں بلکہ وہ واقعی ایسے افراد کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب رہے ہیں، جسے پہلے ممکن نہیں سمجھا جاتا تھا‘‘۔
ترجمان نے بظاہر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہاہر دن کچھ نیا ہوتا ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ شاید ایسا کوئی معاملہ بھی صدر کی مدت مکمل ہونے سے پہلے حل ہو جائے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اس دعوے کو بھی دہرایا کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ماہ چار روزہ تنازعے میں فائر بندی کے لیے مداخلت کی تھی۔ٹیمی بروس نے امریکی شمولیت کے دعووں پر زور دیتے ہوئے مزید کہایہ ایک خوش آئند موقع ہے، اگر ہم اس تنازعے پر کسی نتیجے تک پہنچیں، تو خدا کا شکر ہے اور ساتھ ہی سیکریٹری روبیو، صدر ٹرمپ اور نائب صدر کا بھی شکریہ۔"صحافی نے منگل کے روز ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران پوچھا تھا’’پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی، میں جاننا چاہتا ہوں کہ ہم اس حوالے سے آگے کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔‘‘دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اپنا ہٹ دھرمی پر مبنی روایتی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا’’جموں و کشمیر سے متعلق کسی بھی مسئلے کو بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ طور پر حل کیا جانا ہے۔ یہی ہمارا موقف ہے اور یہ بدستور برقرار ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی محکمہ خارجہ کی بھارت اور پاکستان ٹیمی بروس نے ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
—فائل فوٹومحکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے ہیں۔ مئی سے اکتوبر تک گھروں کی تعمیر میں 588 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں 18041 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، پروگرام کے آغاز سے اب تک 104816 خاندان قرضے سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 28382 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے، مجموعی طور پر 68218 گھر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام زیر تعمیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے، ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ایک سال کا ہدف 10 ماہ میں مکمل کر لیا۔