اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، تعاون بڑھانے کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیٹ نیوز) اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکہ کیساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا دونوں جانب سے پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے درمیان بنیادی ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین کے درمیان کلیدی ڈیجیٹل شعبوں میں دوطرفہ تکنیکی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنی طویل المدتی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل ویژن کو اجاگر کیا۔ چین کے سفیر جیانگ نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں چین کی عملی معاونت اور مہارت کے تبادلے کی یقین دہانی کرائی۔