گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر، آج سے 16 جون کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 سے 16 جون کے دوران ملک کے بالائی، وسطی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 13 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے چند روز میں پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان کے متعدد علاقوں کو متاثر کرے گا۔
وفاق اور پنجاب13 سے 16 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، میانوالی اور دیگر علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا
پشاور، چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، کرک، ڈی آئی خان اور آس پاس کے اضلاع میں شدید بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید
بلوچستانژوب، بارکھان، سبی، کوہلو اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیرشہری علاقوں میں بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حکمہ موسمیات نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی اور ژالہ باری اربن فلڈنگ لینڈ سلائیڈنگ محکمہ موسمیات موسلادھار بارشیں.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آندھی اور ژالہ باری اربن فلڈنگ لینڈ سلائیڈنگ محکمہ موسمیات موسلادھار بارشیں موسلادھار بارش محکمہ موسمیات اور ژالہ باری علاقوں میں کے دوران کے لیے
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔