ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کے دوران آج شام سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے، جو موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں گرد آلود ہواؤں اور تیز جھکڑوں کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ درجہ حرارت کی صورتحال: اسلام آباد: 45°C لاہور: 46°C پشاور و مظفرآباد: 44°C کراچی: 37°C کوئٹہ: 36°C گلگت: 34°C پی ڈی ایم اے کا الرٹ: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے متنبہ کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم کی غیر متوقع تبدیلیوں کا خدشہ ہے۔ اضلاع جن میں بارش کے قوی امکانات ہیں: لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔ موسمی اپ ڈیٹس سے مستقل باخبر رہیں۔ ریلیف کی امید: حکام کے مطابق متوقع بارشوں کے بعد ملک بھر میں جاری ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی، جس سے عوام کو کچھ حد تک ریلیف ملے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال کر دی گئی
---فائل فوٹورواں سال مون سون کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثر ہونے والی بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال کر دی گئی۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، مسافر محتاط انداز اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
فیض اللّٰہ فراق کے مطابق چلاس تھک نالے میں سیلاب کے سبب 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کل رات سے 31 جولائی کے دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
ادھر صوبۂ سندھ میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔