محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں 16 جون تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، بیشتر اضلاع میں موسمی صورتحال میں غیر یقینی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارش کے قوی امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے اور ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد خطے میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے کسی قدر ریلیف کا باعث بنے گا۔

پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے احتراز برتیں، اور موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری

این ای او سی نے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے اضلاع بشمول سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور اور نارووال کے علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 28 تا 31 جولائی ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا۔ این ای او سی نے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے اضلاع بشمول سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور اور نارووال کے علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں درمیانے درجے کی بارشیں، پہاڑی علاقوں کے برساتی نالوں میں تیز بہاؤ کا امکان ہے۔

پیر پنجال پہاڑی سلسلے سے نکلنے والے نالوں میں پانی کے بہاؤ میں درمیانے درجے کا اضافہ ہو سکتا ہے، خیبرپختونخوا کے اضلاع کوہستان، سوات، ملاکنڈ، دیر، بونیر اور کے ملحقہ ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔
دریائے سوات، پنجکوڑہ، بارہ اور کلپانی نالہ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ میں اضافہ، چترال، بونی اور ریشون میں گلیشئر پگھلنے اور ممکنہ بارشوں سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، اسکردو، ہنزہ، شگر، مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مظفرآباد، باغ، پشاور، مردان، نوشہرہ اور ایبٹ آباد کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقداما ت کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ تمام ادارے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اہلکار، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں تیار رکھیں۔

مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم ایز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بروقت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی، عوام موسم کے حوالے سے پیشگی آگاہی، ممکنہ خطرات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کا نیا سلسلہ ،این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری
  • این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری
  • مون سون کا پانچواں اسپیل,گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری
  • دریا سندھ کا بڑا سیلابی ریلا تونسہ سے ڈی جی خان کی حدود میں داخل، انتظامیہ کا الرٹ جاری
  • گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان، سیلاب کا الرٹ بھی جاری
  • مون سون کا پانچواں اسپیل؛ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری
  • تیراہ واقعہ پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا قبائلی عمائدین سے جرگہ
  • ٹل، پاراچنار مین شاہراہ کو طویل عرصہ بعد مسافروں کیلئے کھول دیا گیا
  • پارا چنار اور کرم کی شاہراہوں کو کھول دیا گیا
  • 28 جولائی سے بارشیں، پی ڈی ایم اے نے 5 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا