محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ای پورٹل تشکیل دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس بلا کر ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دی جائے۔ اشتعال انگیز مقررین کی زباں بندی اور ضلع بندی کیلئے تازہ فہرست مرتب کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ حساس مقامات کا تعین کرکے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں۔ یکم سے 10 محرم تک تمام مکاتب فکر کی تقریبات کیلئے الگ سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ای پورٹل تشکیل دیدیا ہے۔ پنجاب بھر میں جلوس، مجالس، حساس مقامات، زباں بندی و ضلع بندی سمیت تمام معلومات پورٹل پر دستیاب ہونگی۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز 5 یوم میں تمام معلومات ای پورٹل ڈیش بورڈ پر درج کریں گے۔ پنجاب بھر میں پولیس اور انتظامیہ کو محرم الحرام سکیورٹی کیلئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب محرم سکیورٹی میں مدد کیلئے فوج اور رینجرز کی مطلوبہ تعداد بارے مطلع کریں، صوبہ بھر کے حساس مقامات پر موبائل سگنل بند کرنے کے حوالے سے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ لاؤڈ سپیکر کے غیرقانونی استعمال کو روکنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ہنگامی حالات سے نمٹنے کا پلان تیار کریں۔
ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس بلا کر ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دی جائے۔ اشتعال انگیز مقررین کی زباں بندی اور ضلع بندی کیلئے تازہ فہرست مرتب کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ حساس مقامات کا تعین کرکے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں۔ یکم سے 10 محرم تک تمام مکاتب فکر کی تقریبات کیلئے الگ سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی کی روک تھام کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ اوقاف قیام امن کیلئے ڈویژنل سطح پر اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس منعقد کرے، صوبہ بھر میں جلوس کے روٹس پر بجلی کے لٹکتے تاروں کو فوری سمیٹاجائے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر جلوس، مجلس کی اجازت نہیں ہوگی، تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حساس مقامات محکمہ داخلہ محرم الحرام کی گئی
پڑھیں:
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی چیف سیکرٹری کی جانب سے پیش کردہ ٹائم لائن کی منظوری دے دی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دس جنوری 2026 تک مصدقہ نقشے مانگ لیے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پنجاب کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہوئے اور نئے قانون کے مطابق حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ جمع کرایا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کنڈکٹ آف الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر ، ٹاؤن ، میونسپل کارپوریشنز ، کمیٹیز اور تحصیل کونسلز کی درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22دسمبر2025 تک جمع کرا دیئے جائیں گے ۔ یونین کونسلز کی تعداد کے نوٹیفکیشنز 31دسمبر اور مصدقہ نقشہ جات الیکشن کمیشن کو 10جنوری 2026 تک فراہم کر دیئے جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم
الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔ صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ تمام کام مقررہ وقت میں کر لیے جائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی چیف سیکرٹری پر زور دیا کہ تجوزیز کردہ شیڈول کے مطابق تمام کام ہر صور ت مکمل کیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام شروع کرسکے۔