کراچی میں انتہائی گرم دن ریکارڈ، پارہ 39.1 ڈگری جاپہنچا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، پارہ 39.1 ڈگری رہا، نمی کا تناسب 70 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی، دیہی سندھ کے جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر سائیکلونک سرکولیشن کے زیراثر شہر میں جمعہ کو انتہائی گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا جس کے دوران دوپہر کے وقت کم رفتار سمندری ہواؤں کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر کے سرکاری ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے حامل ویدر اسٹیشن (اولڈ ائیرپورٹ) پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.
محکمہ موسمیات کے دیگر ویدر اسٹیشن پرسب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر ویدر اسٹیشن پر 40 ڈگری جبکہ جناح ٹرمینل پر39.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، دیہی سندھ کےمختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں معمول سے 6.2 ڈگری اضافے سے 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ایک مغربی سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اور مرطوب ہوائیں سندھ کے مشرقی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں کراچی کا موسم اگلے 3 روز کے دوران گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36تا38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، صبح کے وقت نمی کاتناسب 80جبکہ شام کے وقت 65فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
نمی کا تناسب بڑھنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے آج گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم/ شدید گرم اور خشک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے زیادہ درجہ حرارت سندھ کے
پڑھیں:
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
’جیو نیوز‘ گریبکراچی میں رینجرز نے کنواری کالونی منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ زید اللّٰہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل کو لوگوں کے نمبرز دیتے تھے، جن پر وہ بھتے کے لیے کال کرتا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔