data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:شہر قائد کے باسیوں نے جمعہ کے روز ایک اور شدید گرم دن کا سامنا کیا، جب درجہ حرارت نے 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھولیا، تاہم اصل مشکل صرف درجہ حرارت نہیں تھی، بلکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچنے کے سبب شہریوں کو گرمی کی شدت درجہ حرارت سے کہیں زیادہ محسوس ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے قریب سائیکلونک سرکولیشن کے باعث سندھ اور کراچی کے موسم پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے، جس کا نتیجہ سخت حبس اور بےرحم گرمی کی صورت میں نکلا۔

سرکاری سطح پر ڈیٹا ریکارڈ کرنے والے اولڈ ائیرپورٹ اسٹیشن کے مطابق دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.

1 ڈگری رہا،تاہم نمی کا تناسب 70 فیصد سے تجاوز کر گیا، اس لیے شہریوں نے جو گرمی محسوس کی وہ حقیقتاً کئی ڈگری زیادہ تھی۔ حبس نے شہریوں کو شدید تکلیف میں مبتلا رکھا اور باہر نکلنا یا کھلی فضا میں وقت گزارنا ایک چیلنج بن گیا۔

کراچی کے دیگر ویدر اسٹیشنز پر بھی گرمی کے الگ الگ اعداد و شمار ریکارڈ کیے گئے۔ گلستان جوہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ جناح ٹرمینل پر تھرمامیٹر 39.9 ڈگری پر رک گیا۔ یہ اعداد و شمار اس حقیقت کو واضح کرتے ہیں کہ شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت اور حبس کی شدت الگ الگ سطح پر محسوس کی گئی، جس کا انحصار مقامی ہواؤں اور فضائی دباؤ پر رہا۔

دوسری جانب دیہی سندھ کے حالات شہری علاقوں سے بھی زیادہ سنگین ہو چکے ہیں۔ صوبے کے متعدد اضلاع ایک مرتبہ پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ جیکب آباد جو پہلے بھی ملک کا گرم ترین شہر مانا جاتا رہا ہے، اس بار اپنی حدوں کو عبور کر گیا۔ وہاں کا درجہ حرارت معمول سے 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ یعنی 50.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

یہ درجہ حرارت انسانی جسم کے لیے نہایت خطرناک سطح پر تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر جب پانی کی کمی اور بجلی کی بندش جیسے مسائل بھی موجود ہوں۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی تازہ پیش گوئی کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ 3دنوں تک گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک جا سکتا ہے جب کہ شام کے وقت یہ تناسب 65 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔ یعنی شہریوں کو دن کے بیشتر حصے میں گرمی سے زیادہ حبس کا سامنا کرنا پڑے گا، جو ان کی روزمرہ سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے تو انسانی جسم کا قدرتی کولنگ سسٹم یعنی پسینہ بخارات کی صورت میں جلدی خارج نہیں ہو پاتا، جس کی وجہ سے جسم پر گرمی کا دباؤ بڑھتا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات درجہ حرارت 37 ڈگری ہو اور انسان 45 ڈگری جیسی گرمی محسوس کرے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع جیسے گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے جو اگر ہو جائے تو وقتی طور پر گرمی کی شدت میں کمی لا سکتی ہے،تاہم یہ بارش زیادہ تر علاقوں کو متاثر نہیں کرے گی اور بیشتر اضلاع بدستور شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں، پانی کی وافر مقدار پئیں اور خاص طور پر بزرگ، بچے اور بیمار افراد کو سخت گرمی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ہیٹ ویو جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ بروقت اقدامات سے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کا تناسب شہریوں کو کے مطابق گرمی کی

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری