کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، بارش کے کتنے امکانات؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آج صبح سے بادلوں کے ڈیرے ہیں جس کے سبب مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم قدرے خوشگوار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ
پڑھیں:
آج ملک بھر میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
آج ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جولائی بروز پیر خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔
قبل ازیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) بھی 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرچکا ہے۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ندی نالوں، دریاؤں (چناب، جہلم، سندھ، کابل، ہنزہ) میں طغیانی اور مرالہ، قادرآباد پر کم درجے کا سیلاب بھی متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں