لیاری واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوشش تھی لوگوں کو ملبے سے زندہ نکال لیں، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ بڑا سانحہ ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش تھی لوگوں کو ملبے سے زندہ نکال لیں، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سندھ میں ساڑھے 17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں، سندھ میں محرم کے دوران 1400 سے زائد مجالس کو سکیورٹی دی جاتی ہے، 50 ہزار پولیس اہلکار جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے عاشورہ کے جلوسوں کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ
پڑھیں:
کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
کراچی ،کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے بتایا کہ کھارادر تھانہ کی حدود اچھی قبر بمبئی بازار کے قریب 7 منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال کی لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی طرف آرہی تھی کہ ممکنہ فنی خرابی کے سبب لفٹ کا بیلٹ ٹوٹ گیا اور وہ گر گئی۔لفٹ گرنے سے اس میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو لفٹ سے نکال کر ریسیکو ایمبولینسوں سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ سب زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ تمام زخمی افراد بلڈنگ کے ہی رہائشی ہیں۔ اس عمارت کے گراونڈ فلور پر دکانیں اور اوپری منزلیں رہائشی یونٹس ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق لفٹ گرنے سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ جنید ولد نور محمد۔35 سالہ الطاف ولد عبدالقاد، 30 سالہ محمد سہیل ولد اقبال، 28 سالہ ندیم ولد اجمل، 17 سالہ مبشر ولد اقبال ۔18 سالہ عفان ولد زاہد، 40 سالہ نفیس ولد رفیق، 40 سالہ سراج الدین ولد فضل الدین، 35 سالہ واحد گل ولد گل محمد اور 38 سالہ ریحان ولد اخلاق احمد کے ناموں سے ہوئی۔