وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن آج مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح متاثرہ افراد کی جان بچانا تھی، اور ہم نے پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا سکے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ گرنے والی عمارت بغیر اجازت تعمیر کی گئی تھی، اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی میں 480 سے زائد عمارتیں خطرناک قرار دی جا چکی ہیں، اور بلڈنگز کے معاملات پر کل اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: لیاری میں 107 مخدوش عمارتیں، 22 انتہائی حساس قرار، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ

یوم عاشور کی سیکیورٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 466 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں 1400 سے زائد مجالس اور 10 سے زائد جلوس انتہائی حساس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر 6000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، جبکہ روہڑی میں ملک کا سب سے بڑا جلوس پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ تمام جلوسوں کے راستوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سندھ کراچی لیاری عمارت مراد علی شاہ یوم عاشور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کراچی لیاری عمارت مراد علی شاہ یوم عاشور مراد علی شاہ

پڑھیں:

زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی:

ایس آئی یو پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے جائیداد، زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے بھتہ خور گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے بھتہ خورشکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندوں تنویر، شکیل اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ بھی کی لیکن ایس آئی یو نے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے، ملزمان ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کر چکا ہے، گرفتار ملزمان کو ریکی کرنے پر 90 ہزار سے 2 لاکھ کی رقم ملتی تھی، رقم آن لائن جاز کیش اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گرین بیلٹ پر بنے مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سرچ آپریشن کلیئر قرار
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  • صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں: مراد علی شاہ
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری،  شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
  • خیرپور:فنکشنل لیگ کے تحت سانحہ درزا شریف کی 10ویں برسی کا انعقاد
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا
  • سانحہ بھاگ میں شہید ایس ایچ او کے اہل خانہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعزیت، اعزازات کا بھی اعلان