ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں اور دریائوں میں طغیانی کا خطرہ ، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق ندی نالوں اور دریائوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا، دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، چترال، ہنزہ اور دیگر ندی نالوں کے بہا میں اضافہ متوقع ہے، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سوات میں 5 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
سوات(نیوز ڈیسک)سوات میں پانچ سے دس جولائی تک شدید بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سوات میں 5 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان ہے،جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
پی ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ بارشوں کے دوران لینڈنگ سلائیڈنگ اورسیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،انتظامیہ نےپیشیگی اقدامات کے لئے اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔
دریا میں نہانے پر پابندی کے باوجود بعض مقامات پر خلاف ورزی ہورہی ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 27 جون کی سانحہ جیسے حادثات روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
مزیدپڑھیں:’بابر اعظم جیسے کپتان سرفراز کی جیب میں رہتے تھے‘