اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ آذربائجان کی ملی مجلس کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ آذربائیجان کی پارلیمنٹ “ملی مجلس” کا دورہ کیا۔ وفد کے ہمراہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین بھی شامل تھے۔ ملی مجلس کی اسپیکر محترمہ صاحبه غفارووا نے اسپیکر قومی اسمبلی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں اسپیکرز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور، پارلیمانی تعاون، عوامی سطح پر روابط اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر، غزہ کے انسانی بحران اور ایران-اسرائیل کشیدگی پر آذربائیجان کے جرات مندانہ مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم پاکستان کے آزاد شدہ آذربائیجانی علاقوں کے حالیہ دورے کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے گوادر بندرگاہ کو علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ میں کلیدی قرار دیتے ہوئے پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے پارلیمانی اسپیکرز کے مابین سہ فریقی اجلاس کے جلد انعقاد کی تجویز بھی پیش کی۔
ایاز صادق نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی پارلیمان نے ماضی میں آرمینیا کی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں، جو آذربائیجان سے پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا مظہر ہیں۔ محترمہ صاحبه غفارووا نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان-آذربائیجان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو آئندہ خزاں اجلاس کے دوران آذربائیجان کے دورے کی دعوت بھی دی اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے ملی مجلس کی مہمانوں کی یادداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ پارلیمانی وفد میں ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، چوہدری افتخار نذیر، صادق افتخار، عمیر خان نیازی، محمد افضل کھوکھر، محمد معین عامر پیرزادہ اور نذیر احمد بھگیو شامل تھے۔ یہ دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی ایک اہم علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایاز صادق نے کے درمیان ملی مجلس
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سوئی کا ایک روزہ دورہ،2 قبیلوں کے درمیان صلح کرا دی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر سوئی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقامی قبائلی عمائدین کے ساتھ مختلف اہم ملاقاتیں کی اور مختلف مقامات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔
فاتحہ خوانی اور تعزیتوزیر اعلیٰ بلوچستان نے وڈیرہ شیر بیگ خان قلندرانی کے بیٹے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ، شہید رحم علی موندرانی اور وڈیرہ بارانی خان بگٹی کے بھائی کے انتقال پر بھی وزیر اعلیٰ نے تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
قبائلی اتحاد و اتفاق کے لیے وزیر اعلیٰ کی کاوشوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے قبائلی اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام کیا۔ انہوں نے دیرینہ قبائلی رنجشوں کو ختم کرتے ہوئے 2 فریقین کے درمیان صلح کرائی، جس سے دونوں فریقین میں شیر و شکر کی فضا قائم ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ امن و اتفاق بلوچستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے اور قبائل کو باہمی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ کا پیغاموزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ، ’بلوچستان کی خوشحالی و ترقی صرف اور صرف قبائلی رنجشوں کے خاتمے اور امن و استحکام سے جڑی ہوئی ہے۔ علاقائی امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ تمام قبائل کو باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا تاکہ بلوچستان میں امن قائم ہو سکے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’قبائل کو اپنی پرانی رنجشوں کو ختم کر کے بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرفراز بگٹی