بیرسٹر سلطان محمود کی زیرصدارت فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اس موقع پر اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی آپس میں متحد ہے اور اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں فارورڈ بلاک مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے متفقہ طور پر حکمت عملی وضع کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیرصدارت فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کا خصوصی اور اہم اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر اجلاس میں وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین، وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق، وزیر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید، وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین، وزیر سیاحت سردار فہیم اختر ربانی، وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم، وزیر جموں و کشمیر لبریشن سیل بیگم امتیاز نسیم، وزیر آزاد جموں و کشمیر سمال انڈسٹریز کوآپریشن، ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی، وزیر اطلاعات محمد مظہر سعید، وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔
وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سردار میر اکبر ٹریبونل میں اپنی تاریخ کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے جبکہ ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض احمد نے مظفرآباد سے اور مشیر زکوٰۃ و عشر صبیحہ صدیق نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی قیادت پر مکمل اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی آپس میں متحد ہے اور اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں فارورڈ بلاک مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے متفقہ طور پر حکمت عملی وضع کرے گا۔
دریں اثناء فارورڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی اور اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی اور آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلایا گیا کہ ہم اُن کی آزادی کی جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری یہ جدوجہد جاری و ساری رہے گی ۔قبل ازیں اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اس موقع پر اجلاس میں کیا گیا کہ اس بات کا
پڑھیں:
سیف علی خان 15 ہزار کروڑ کی جائیداد سے محروم ہو جائیں گے؟
بالی وُڈ اداکار سیف علی خان اور ان کے خاندان کو مدھیہ پردیش ہائیکورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں 15 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد سے متعلق وراثتی مقدمہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا 2000 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کو نئے سرے سے سننے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ فیصلہ ایک سال کے اندر کیا جائے۔
یہ جائیدادیں بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان سے تعلق رکھتی ہیں، جن کی بیٹی ساجدہ سلطان سیف علی خان کی دادی تھیں۔ حکومت ہند نے ان جائیدادوں کو ’اینیمی پراپرٹی‘ قرار دیا کیونکہ نواب کی بڑی بیٹی عابدہ سلطان پاکستان چلی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: سیف علی خان کا بیٹا ابراہیم بچپن ہی سے کس اداکارہ کو دیکھنے کے مواقع ڈھونڈتا تھا؟
سیف علی خان کے وکلا کا مؤقف ہے کہ جائیداد ساجدہ سلطان کی ملکیت ہے اور اسے دشمن کی جائیداد قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت کے اس فیصلے سے سیف علی خان کے وراثتی دعوے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اینیمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت یہ جائیدادیں مکمل طور پر ریاستی تحویل میں جا سکتی ہیں۔
مسلم پس منظر میں تاریخی رنجشیں، سیاسی پیچیدگیاں اور وراثت کا تنازع اس مقدمے کو بھارتی عدالتی تاریخ کے دلچسپ ترین مقدمات میں شامل کرچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
15 ہزار کروڑ ساجدہ سلطان سیف علی خان شرمیلا ٹیگور عابدہ سلطان