برہان وانی بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیری عوام کے ہیرو ہیں، جی اے گلزار
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
جی اے گلزار نے شہید نوجوان رہنما اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد گلزار نے برہان وانی کے یوم شہادت پر ایک پیغام میں کہا کہ نوجوان رہنما دشمن کے لیے خوف کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس چمکتے ہوئے ستارے کی زندگی، جدوجہد، قربانی، ہمت اور استقامت ان کشمیری نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے جو اپنی مادر وطن کو غیر ملکی قبضے سے آزاد کرانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ جی اے گلزار نے شہید نوجوان رہنما اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور آج جموں و کشمیر اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ اس عظیم مشن کی تکمیل ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی جانیں نچھاور کیں۔حریت رہنما نے کنٹرول لائن کے دوسری جانب، پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ برہان وانی اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کریں اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کی طرف مبذول کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو آگاہی دلائی۔ جی اے گلزار نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کرنا، انہیں وحشیانہ تشدد کے ذریعے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور کرنا اور من گھڑت الزامات پر گرفتار کر کے سالہا سال تک جیلوں میں ڈالنا ایک معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیری نوجوانوں کو مختلف بہانوں سے قتل کر رہا ہے، یہ ایک منظم نسل کشی ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو ختم کرنا اور ان کی زمینوں پر قبضہ کرنا ہے۔ انہوں نے شہداء کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جو قوم برہان وانی جیسے بہادر بیٹوں کو جنم دے رہی ہے، اسے فوجی طاقت اور جھوٹے پروپیگنڈے سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہماری بقاء، ہماری شناخت، مذہب، زمینیں، وسائل، عزت، وقار اور سب کچھ دائو پر لگا ہوا ہے، ہمیں مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہو گا اور بھارتی ثقافتی جارحیت اور جبری قبضے کو ختم کرانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔
حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین نے کشمیر اور بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں بند کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نظربندوں پر نہ صرف تشدد کیا جاتا ہے بلکہ انہیں ضروری طبی امداد سمیت تمام بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری نوجوانوں انہوں نے کہا کہ خراج عقیدت پیش نوجوان رہنما جی اے گلزار برہان وانی گلزار نے شہداء کو کے لیے
پڑھیں:
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ادارے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کیا اور بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی اور مودی حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام واقعے کی حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے جبکہ پاکستان نے اس حوالے سے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک بھی پہنچ چکا ہے اور عسکری شکست کے بعد بھارت کھیلوں میں بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور دنیا کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسی تہذیب کا وارث ہے جہاں روایات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔
Post Views: 6