Jasarat News:
2025-10-04@23:39:35 GMT

حیدرآباد ،پولیس کا نسٹیبل کے امیدواروں کا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس سندھ میں سال 2023 کے دوران ضلع جامشورو میں پولیس کانسٹیبل کی 56 خالی آسامیوں کے لیے ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے سجاد علی، شہباز خان اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر امیدواروں کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی جانب سے ضلع جامشورو میں اعلان کردہ پولیس کانسٹیبل کی 56 خالی نشستوں پر بھرتی کے لیے ہم 490 امیدواروں کا تقرر کیا اور ٹیسٹ اور انٹرویو بھی لیا گیا جن میں سے 33 امیدواروں کو ملازمت کے آرڈر جاری کیے گئے جب کہ 22 امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا جنہیں ابھی تک ملازمت کے آرڈر جاری نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے امیدواروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف انہیں ویٹنگ لسٹ میں رکھ کر بے روزگار کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف ان کی عمریں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے مستقبل میں نوکری ملنے کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ضلع میں تمام ٹیسٹ اور انٹرویوز پاس کیے ہیں۔ جامشورو میں 56 میں سے 22 سیٹیں 2 سال سے خالی ہیں لیکن اس کے باوجود نوکریوں کے آرڈر جاری نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں محکمہ پولیس میں ملازمت کے آرڈر دے کر انصاف کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ا رڈر

پڑھیں:

نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ؛ سیکڑوں صحافیوں کا احتجاج، فضل الرحمان بھی پہنچ گئے

اسلام آباد:

نیشنل پریس کلب پر وفاقی پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے اور غنڈہ گردی کرنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام جمعہ کی شام بھرپور احتجاج کیا گیا ریلی نکالی گئی، اظہار یکجہتی کیلئے مولانا فضل الرحمن بھی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں سیکڑوں  صحافیوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور بعد ازاں شہید ملت سیکریٹریٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر ہونے والی پولیس گردی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر کے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں، پریس کلب ممبران کا دوسرا گھر ہوتا ہے، پاکستان بھر سے دوستوں نے پریس کلبز کے عہدیداروں نے رابطہ کیا، تمام دوستوں کا کہنا ہے کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ تمام پریس کلبز پر حملہ ہے۔

انہوں ںے کہا کہ آج پی آر اے نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا ہے، حکومت نے کہا کہ پی آر اے اپنے مطالبات لائے، ہمارا مسئلہ یہ نہیں کہ دو یا 4 پولیس اہلکاروں کو ہٹا دیا جائے یا ایف آئی آر درج کرلی جائے اس سے ہم مطمئن نہیں ہوں گے، ہم ایک چارٹر آف ڈیمانڈ بنا رہے ہیں کہ پریس کلب کا کیسے تحفظ کرنا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب پر غنڈہ گردی کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، ہم صحافی برداری کے ساتھ ہیں، صحافی پُرامن لوگ ہیں۔

صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہمیشہ اخلاقی طور پر ہر کڑے وقت میں صحافی برداری کا ساتھ دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے حیدرآباد پریس کلب پرغزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد: پی ٹی آئی کے کارکنان سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • حیدرآباد سے کراچی سپلائی ہونیوالا 25من مضر صحت گوشت برآمد
  • آزاد کشمیر میں پر تشدد احتجاج
  • کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
  • نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ؛ سیکڑوں صحافیوں کا احتجاج، فضل الرحمان بھی پہنچ گئے
  • صحافیوں کا احتجاج حق بجانب، ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں : مولانا فضل الرحمان
  • مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
  • شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری