جڑواں شہروں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ 6 اور 7 جولائی کو اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اس دوران کشمیر، شمال مشرقی  پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور  بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر  تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 06  اور07  جولائی کے دوران موسلا دھار، شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور شدید   حبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنے  کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقامات  پر  تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور   شدید حبس / مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور   شدید حبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم  مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ  اوراوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ  چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش  متوقع ہے۔

بیان کے مطابق ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اورگردونواح میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید   حبس رہنے کاامکان ہے، تاہم تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ، خیرپور ،میر پور خاص،  دادو  اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر بارش بھی متوقع ہے، اس دوران ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی  بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ رات جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت ٹوٹ گئی، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد سید پور میں 131 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، نالہ لئی 15 فٹ تک بلند ہوا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات سے صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا محکمہ موسمیات کے مطابق  گولڑہ   81 اور  شمس آباد میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں 15 فٹ گوالمنڈی 12  فٹ تک بلند ہوئی، نشیبی مقامات میں داخل پانی بارش رکنے پر واسا کی ٹیمیں نکالتی رہیں۔

نالہ لئی کی صفائی کے باعث پانی کا بڑا ریلا  کم وقت میں گزر کر دریائے سواں میں گرا، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر واسا کی ایمرجنسی ٹیمیں ایم ڈی واسا سلم اشرف کی نگرانی میں متحرک رہیں۔

ایم ڈی واسا  بارش کی صورتحال سے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، سیکریٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کو آگاہ کرتے رہے۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا  کہ مون سون میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بارش بھی متوقع ہے موسلادھار بارش محکمہ موسمیات چند مقامات پر موسم گرم اور اسلام آباد نالہ لئی کے باعث

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت