پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کے خط سے متعلق بتایا اور مشورہ دیا کہ احتجاج میں عدم شرکت پر کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری موجود تھے۔ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی امور سے آگاہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں بھی عمران خان کو بتایا جبکہ انہوں نے اسیر قیادت کے خط کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی غور سے بیرسٹر گوہر کی باتیں سنتے رہے، بیرسٹر گوہر نے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ موجودہ حالات میں قیادت کے بارے سخت پیغامات مناسب نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قانونی معاملات پر بھی بریف کیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی پوزیشن سے بھی آگاہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو بتایا کہ احتجاج اور عدلیہ کے علاوہ بھی دستیاب آپشنز پر غور کرنا چاہییے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی سمیت ملکی صورتحال عمران خان کے سامنے رکھی۔
اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات پر نظرثانی کی درخواست کی۔
بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو بتایا لوگوں نے آپ کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو پر سابق وزیراعظم نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر گوہر کی عمران خان کو ا گاہ کیا کو بتایا

پڑھیں:

شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (CSCC) کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لِنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لِن نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے علیحدہ ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب

چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) سمیت اہم منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفود نے انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک چین تعاون سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اس موقع پر چیئرمین کے ہمراہ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

CSCC بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی تعمیراتی کمپنی چین شنگھائی

متعلقہ مضامین

  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا‘ بیرسٹر گوہر
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
  •  اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا:چیئرمین پی ٹی  آئی
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
  • بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک