پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طلبا میں 25 ہزار اسپورٹس کٹس تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طلبا میں 25 ہزار اسپورٹس کٹس تقسیم کردی گٸیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے، پہلے اسپورٹس کمپلیکس قومی ایتھلیٹس یا فیس ادا کرنے والے پرائیویٹ اداروں کو دیا جاتا تھا مگر اب سرکاری اسکولوں کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولیات دے دی گئی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف راغب کرنا کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے، ہر سطح پر بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، صحتمند رہنے کیلئے کھیل ضروری ہے۔
رانا ثناء اللہ نے طلبا کو ہدایت کی کہ آج سے ہی اپنی روٹین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو شامل کرلیں، حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، ملک میں کھیلوں کے کلچرل کو فروغ دینے کیلٸے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فزیکل ایکٹیویٹی کے بغیر صحت مند معاشرہ پروان چڑھانا ممکن نہیں، کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں، وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کو ہر ممکن وساٸل فراہم کریں گے۔
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے طلباء میں پچیس ہزار ٹریک سوٹس تقسیم کیے جائیں گے، ٹریک سوٹس کے ساتھ جاگرز اور کھیلنے کے آلات بھی شامل ہیں۔ سرکاری اسکولوں کے طلباء کے لئے اسپورٹس بورڈ کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔
یاسرپیرزادہ نے کہا کہ ہر طالب علم اپنی پسند کے کھیلے میں شرکت کرے گا، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں ہفتہ وار کھیلوں کی سرگرمیاں ہوں گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ طلباء کو کوچز بھی فراہم کرے گا، موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کے لئے خصوصی سرگرمیاں شیڈول کی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کھیلوں کی نے کہا کہ
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔