دنیا کے 5 عجیب و غریب مقابلے کے کھیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ہم میں سے اکثر کھیلوں کی دنیا میں فٹبال، ہاکی، کرکٹ اور اسنوکر جیسے معروف کھیلوں سے واقف ہیں لیکن ان کھیلوں کے علاوہ دنیا بھر میں کئی دلچسپ اور عجیب و غریب مقابلے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔
درج ذیل پانچ منفرد اور دلچسپ کھیلوں کا ذکر کیا جارہا ہے:
1) چیز رولنگ (Cheese Rolling)
اس کھیل میں ایک پنیر سے بنا ایک بڑے پہیے کو ایک ڈھلوان پر لڑھکایا جاتا ہے، اور درجنوں لوگ اس کے پیچھے دوڑتے ہیں۔ پہلا شخص جو نیچے پنیر تک پہنچتا ہے، وہ نہ صرف جیتتا ہے بلکہ وہ پوری پنیر بھی اس کی ہوجاتی ہے۔
2) داڑھی اور مونچھوں کا عالمی مقابلہ
اس میں داڑھی اور مونچھوں کی انوکھی اقسام کی نمائش کا مظاہر ہوتا ہے جس میں تین اقسام شامل ہوتی ہیں، قدرتی، اسٹائل اور تخلیقی۔ مقابلے میں داڑھیوں کا دلچسپ اسٹائل دیکھا جاتا ہے۔ جس کی داڑھی یا مونچھ زیادہ منفرد اور اچھی ہوتی ہے، وہ مقابلہ جیت جاتا ہے۔
3) بیوی کو کمر پر لاد کر چلنے کا مقابلہ
اس میں مرد اپنی بیوی (یا خاتون ساتھی) کو مخصوص فاصلے تک مختلف رکاوٹوں کے ساتھ لے کر دوڑتے ہیں۔ جیتنے والے کو بیوی کے وزن کے برابر شراب دی جاتی ہے۔
4) بوگ سنورکلنگ (Bog Snorkeling)
یہ مقابلے کا انعقاد ویلز کے ایک دیہی علاقے میں کیا جاتا ہے۔ اس میں دلدلی پانی میں 60 میٹر کے ٹریک تک کم ترین وقت میں تیراکی کرنا شامل ہوتا ہے۔
5) انڈے پھینکنے کا مقابلہ
اس کھیل میں ٹیم کا ایک کھلاڑی انڈا پھینکتا ہے اور دوسرا پکڑتا ہے۔ اس میں انڈے پھینکنے کی دوری اور انڈے کو گرنے سے بچانے کی مہارت دیکھی جاتی ہے۔ اگر انڈا نہ ٹوٹے تو ٹیم کو پوائنٹ ملتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، کوہی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے کوہی گوٹھ پلیہ زمان ٹیکسٹائل کے قریب ایک مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اصغر اور قلبی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔