دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کے کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی،وزیراعظم کا پشاور جرگے میں خطاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے پشاورمیں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بھی جرگہ میں شریک ہوئے
وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اخیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گیفنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،پاکستان کا دیاگیاسبق بھارت کبھی نہیں بھولے گا،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،
سندھ طاس معاہدے اور پانی پرجلد چاروں صوبوں کا اجلاس بلایا جائے گا،خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے،خیبرپختونخوا کے عوام غیور اور دلیر ہیں،خیبر پختونخوا کے شہریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں،خیبرپختونخواکے شہریوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی،اےاین ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخواکیلئے1فیصد الگ سے مختص ہوا،2010سےاب تک کے پی 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے فنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان کا
پڑھیں:
خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل
پشاور:خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل کردیا گیا۔
کے ٹی ایچ میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صحت کارڈ پر مفت علاج فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث معطل کیا گیا، حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق انشورنس فرم نے اسپتال کے کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث اسپتال مالی مشکلات کا شکار ہے۔