طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، پوتن کو شہباز کا خط پہنچایا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ماسکو:
روسی فیڈریشن کے اپنے دورے کے آغاز میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے منگل کو ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ حالیہ بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔
طارق فاطمی نے وزیر اعظم کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کی قیادت کے روس کے ساتھ توانائی، رابطے اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انھوں نے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ انھوں نے کہا بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو نام نہاد "معطل" قرار دے کر اس میں خلل ڈالنے کی دھمکی کے سنگین نتائج ہوں گے۔
مزید پڑھیں: روسی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں بڑی جنگ کا خدشہ
روسی وزیر خارجہ لاوروف نے نئی اسٹیل ملز جیسے اہم باہمی تعاون کے منصوبوں کے قیام اور اہم رابطے کے اقدامات پر زور دیا۔
لاروف نے پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے روس کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ طارق فاطمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک خط صدر ولادیمیر پیوٹن کو پہنچایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طارق فاطمی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔