طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کے مشن کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس کے آغاز پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے، طارق فاطمی
دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کے نام خط بھی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے حوالے کیا۔
طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔
معاون خصوصی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں توانائی، کنیکٹیویٹی، تجارت پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا میں کے صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کے سامنے پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ کو کم کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔
روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سرگئی لاوروف نے نیو اسٹیل ملز کے قیام سمیت دیگر اہم مشترکہ منصوبوں پر خصوصی زور دیا۔
مزید پڑھیے: افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگری میں مل کر کام کرنے اور ایس سی او کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف طارق فاطمی کا دورہ روس وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف طارق فاطمی کا دورہ روس وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی روسی وزیر خارجہ کو طارق فاطمی نے سرگئی لاوروف معاون خصوصی
پڑھیں:
امریکی سفیر سے ملاقات: بجلی شعبہ کی ترقی‘ سرپلس پاور پیکج پر مدد کریں: اویس لغاری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور امریکہ کے درمیان بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزارت پاور ڈویژن کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے آج پاکستان میں امریکی سفیر محترمہ نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات میں بنیادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع، اور پاکستان کے پائیدار توانائی کے مقاصد کے حصول میں امریکی تعاون پر توجہ مرکوز رہی۔ وزیر نے پاکستان کے اصلاحی ایجنڈے میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خصوصاً سفیر سے درخواست کی کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سمیت امریکہ سے وابستہ کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ مل کر، بجلی کے شعبے کی پائیدار ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد فراہم کریں۔ "سرپلس پاور پیکج" پر بھی بات ہوئی، جو صنعتوں کو کم قیمت پر بجلی فراہم کر کے معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو اس اقدام کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور درخواست کی کہ امریکہ اس پیکج کو نئی صنعتوں تک پہنچانے میں تعاون کرے۔ وزیر لغاری نے امریکی سرمایہ کاروں کو نجکاری کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی اور کہا کہ پرائیویٹ شعبے کی شرکت کارکردگی اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔