بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، معاون خصوصی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، پیوٹن کو وزیراعظم کا خط
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت کی جانب سے بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کے مشن کے تحت وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی روس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی اور صدر پیوٹن کو وزیراعظم کا خط بھی پہنچا دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کو لکھا گیا خط بھی حوالے کر دیا۔
طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں توانائی، کنیکٹیویٹی، تجارت پر بات چیت ہوئی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔
طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کا نکتہ نظر بھی پیش کیا اور کہا کہ پانی کا بہاؤ کم کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔
روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور روسی وزیر خارجہ نے نیو اسٹیل ملز کے قیام سمیت دیگر اہم منصوبوں پر خصوصی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گری میں مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، روس ایس سی او کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: معاون خصوصی طارق فاطمی خارجہ کو
پڑھیں:
یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں یورا گوائے کے ہم منصب ماریو لوپاٹکن کا خیرمقدم کیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔