سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی ،طارق فاطمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔طارق فاطمی نے روس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی،ملاقات میں توانائی ، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی ۔طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کیلئے خط بھی حوالے کیا،روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس انسداد دہشت گردی کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ،ایس سی او فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طارق فاطمی
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
اسلام آباد:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور امداد سمیت دیگر معاملات پر استنبول میں ہونے والے عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایک روزہ دورے پر کل استنبول جائیں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستان اس موقع پر اس مؤقف کا اعادہ بھی کرے گا کہ عالمی برادری کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک آزاد، قابل بقا اور مسلسل ریاست فلسطین کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس امر پر پختہ یقین رکھتا ہے اور ہمیشہ سے اس کوشش میں مصروف رہا ہے کہ فلسطینی عوام کو انصاف، امن اور عزت کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ سفارتی و انسانی اقدامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سات دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اس امن کوشش کا حصہ رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا۔