مظفر گڑھ میں جرمن شہری چائلڈ پورنوگرافی کا ریکٹ چلا رہا تھا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں جرمن شہری کی سربراہی میں چائلڈ پورنوگرافی کا ریکٹ چلایا جارہا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ 23 مئی کو 5 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران گینگ میں شامل 2 افراد کو گرفتار اور 10 بچوں کو گینگ کے چنگل سے نکالا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گروہ بچوں کے جنسی استحصال کی وڈیوز ڈارک ویب پر ڈال رہا تھا، گینگ کے سرغنہ جرمن شہری تک پہنچنے کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے ایف آئی اے کرائم سرکل کے بجٹ میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایف آئی آے سائبر کرائم سرکل کا ہر ضلع میں دفتر بنانا ضروری ہوگیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عام تھانوں سے کئی گنا زیادہ درخواستیں سائبر کرائم سرکل میں آرہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیرخارجہ یوہان ویڈیفل نے باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان ویڈیفُل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے لیے بھی اپنی آمادگی ظاہر کی۔