سٹی42: بانی نے کہا ہے میں اب پیٹرن ان چیف ہوں اور میں ہی پی ٹی آئی کی قیادت کروں گا۔  یہ بات اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان  اور   پی ٹی آئی کے لیڈروں نے جیل میں عمران خان سے ملاقاتیں کرنے کے بعد  میڈیا کیمروں کے سامنے بتائی۔

یہ واضح نہیں کہ پی ٹئی آئی کے پارٹی آئین میں تو کسی ""پیٹرن ان چیف" کا کوئی عہدہ ہے ہی نہیں تو پارٹی کے آئین کو کون بدلے گا اور "پیٹرن ان چیف کا عہدہ" بنا کر اس عہدے کو پارٹی کو  Lead کرنے کا اختیار کون دے گا۔  

6 عارضی منڈیوں میں 600 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر ہیں؛ ڈی آئی جی آپریشنز

پی ٹی آئی کے چئیرمین اور دوسرے عہدیداروں کے "انٹراپارٹی الکشن" میں انتخاب کو چمکنی مین ایک ویرانے میں چند افراد کی موجودگی میں کئے گئے مبینہ "انٹراپارٹی الیکشن" کے  کچھ ہی دیر بعد الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا تھا اور اب تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ بیرسٹر گوہر  اور ان کے ساتھ "بلامقابلہ منتخب" قرار دیئے گئے ولگ واقعی پی تی آئی کے  جائز منتخب عہدیدار ہیں بھی یا نہیں۔  چمکنی والے "انٹراپارٹی الیکشن" سے پہلے پی ٹی آئی کے لوگوں نے ایک انٹراپارٹی الیکشن کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا اور نئے سرے سے پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔   کسی منتخب عہدیدار کی عدم موجودگی میں  پی ٹی آئی کے بانی کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے پارٹی کے آئین میں ترمیم کرنے کا بظاہر کوئی قابلِ عمل طریقہ سامنے نہیں۔

مغلپورہ انڈر پاس؛ موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ، ایک شخص جاں بحق

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پارٹی الیکشن پیٹرن ان چیف پی ٹی ا ئی کے پارٹی ا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا