بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستانی وفد دورہ نیویارک مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو سمیت پاکستان کا 9 رکنی وفد ٹرین کے ذریعے نیویارک سے واشنگٹن پہنچا، واشنگٹن کے ریلوے سٹیشن پر وفد کاپاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور دیگر سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔
بلاول نے بھارت کیخلاف پاکستان کا مقدمہ یو این سیکرٹری جنرل کے سامنے پیش کر دیا
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا، اس دوران وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کریگا جبکہ بلاول بھٹو دورہ واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو بھارت کی آبی جارحیت، اشتعال انگریزی سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے، سابق وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش پر ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر بھی کریں گے اور ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل یقینی بنائیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا حل یونین قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ نیویارک میں پاکستان کے پارلیمانی اور سفارتی وفد نے یواین سیکریڑی جنرل انتونیو گوتریس اور صدر جنرل اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
وفد نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے منتخب اراکین اور او آئی سی سفیروں کے سامنے بھی بھارت کیخلاف پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے پیش کیا تھا۔
ڈمپرز ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :