Juraat:
2026-07-24@01:29:35 GMT

(شمالی وزیرستان )سکیورٹی فورسز کاآپریشن ،14دہشتگرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

(شمالی وزیرستان )سکیورٹی فورسز کاآپریشن ،14دہشتگرد ہلاک

2 اور 3 جون کودتہ خیل میںخفیہ اطلاع پردہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ،آئی ایس پی آر
علاقے میں کلیٔرنس آپریشن جاری ،صدراوروزیراعظم کا کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،صدراوروزیراعظم نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز خراج تحسین پیش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 2 اور 3 جون کو سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔،دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ، علاقے میں کلیٔرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، پاکستانی سکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار