ڈی آئی خان، نجی کمپنی کے 11ملازمین اغوا، گھوٹکی کے مغوی بھائی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ڈی آئی خان میں دوماندہ پل کےقریب سے نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق 3 گاڑیوں میں نجی کمپنی کے ملازمین اسلام آباد سے کوئٹہ جارہے تھے۔
ملزمان کا تعاقب کرکے6 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے دیگر 5 مغویوں سمیت ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹیڈ کارروائی کرکے دو مغوی بھائیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بازیاب کرائے گئے دونوں بھائیوں کو پچیس روز قبل سرحد کے علاقے میں مچھلی فارم سے اغوا کیا گیا تھا ۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ترکیے نے پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ’ٹائفون بلاک 4‘ متعارف کرادیا
استنبول: ترکیے نے پہلا ہائپر سونک میزائل ٹائفون بلاک 4 متعارف کرا دیا۔
ترک کمپنی راکٹسان نے استنبول میں جاری IDEF 2025 بین الاقوامی دفاعی نمائش میں 6 نئے جدید ویپن سسٹم متعارف کروائے جن میں ٹائفون بلاک 4 ہائپر سونک میزائل بھی شامل ہے۔
ٹائفون بلاک 4 ترکیے کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنیوالا ملکی ساختہ بیلسٹک میزائل ٹائفون کا ہائپر سونک ورژن ہے۔
ترک ہتھیار ساز کمپنی راکٹسان کے مطابق اس میزائل کی لمبائی 10 میٹر اور وزن 7 ہزار 200 کلوگرام ہے، ساتھ ہی یہ میزائل ہائپر سونک رفتار کا حامل بھی ہے۔
یہ میزائل 800 کلومیٹر دور تک مار کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی انتہائی رفتار اور جدید منیور ایبلٹی کی بدولت میدانِ جنگ میں ٹائفون میزائلوں کا سب سے خطرناک ورژن قرار دیا جارہا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹائفون بلاک 4 ترک دفاعی صنعت کے لیے ایک اور ریکارڈ ہے۔ اس کا ملٹی پرپز وارہیڈ فضائی دفاعی نظاموں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، فوجی ہینگرز اور دیگر اسٹریٹجک اہداف کو تباہ کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔
راکٹسان کے مطابق ٹائفون پراجیکٹ اسوقت سیریل پروڈکشن میں ہے اور اسے ترک فوج کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔