ڈی آئی خان میں دوماندہ پل کے قریب نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغوا، 6 بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ڈی آئی خان(اوصاف نیوز) خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ملانے والے دوماندہ پل کے قریب نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغوا ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ملانے والے دوماندہ پل کے قریب نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغوا ہوگئے۔
پرائیویٹ کمپنی کے 16 ملازمین 3 گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ جاررہے تھے کہ نامعلوم اغوا کاروں نے 2 گاڑیوں کو 10 ملازمین سمیت اغوا کرلیا، جن میں سے 6 ملازمین کو پولیس نے تعاقب کرکے بازیاب کرا لیا ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اغوا کار ملازمین کو کہاں لے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کر لیا تھا۔
لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے سرینکین کے مقام سے اغوا کیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت اور سرینکین کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر اغواکاروں کی تلاش شروع کردی۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف سرکاری گاڑی پر اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھـٹیوں پر کوئٹہ جارہے تھے کہ تربت کے قریب 6 مسلح افراد نے گاڑی رکوائی اور اہلخانہ اور محافظ کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 30 مئی کو بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ کردیاتھا۔
حملے کے دوران اہلخانہ کا دفاع کرتے ہوئے دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہوگئے تھے، دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کو نذر آتش کرکے بینک کو لوٹ لیا تھا۔
چینی اقتصادی پیش رفت کے خلاف ایٹمی جنگ کا بیانیہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا تاہم دوطرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر بدستور بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کے لیے پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔