اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے۔ بڑے اور اہم ریلوے سٹیشنز پر جدید انفارمیشن ڈیسک بنائے جا رہے ہیں۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے ریلوے سٹیشنز پر صفائی ستھرائی کا نظام آؤٹ سورس کیا گیا ہے۔ عوام کی سہولت کیلئے عرصہ دراز سے بند سروسز کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور کو نیلام کیا جا رہا ہے جہاں پر فائیو سٹار ہوٹل قائم ہونے کی تمام تر استطاعت موجود ہے۔ ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے ڈیجیٹائزیشن کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ 10 ارب روپے کی مالیت کی ریلوے کی زمین واگزار کرائی جا چکی ہے۔ حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر لاہور سے راولپنڈی کے درمیان ہائی سپیڈ ٹرین سروس، لاہور اور راولپنڈی سٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور ریلوے کی پنجاب میں موجود 8 برانچ لائنز پر سب اربن ٹرین سروسز کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ شاہدرہ باغ سے کوٹ لکھپت تک ریلوے لائن کے دونوں اطراف گرین بیلٹ بنائی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کیلئے ریلوے کو اپنا نیٹ ورک وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور نئے منصوبوں کی رفتار پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ستائش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عید سعودی عرب میں گزاریں گے۔ سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ ادھر نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو اس سلسلے میں ملاقات کیلئے مدعو کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جانی ہیں۔ عمر ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نے 16 مئی کو خط بھیجا ہے، تقرریوں پر وزیراعظم سے مشاورت کو تیار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اسلام آباد میں بجٹ اہداف کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ 6 نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا خیبر پی کے کو حقوق مل رہے ہیں۔ اس سے وفاق اور صوبوں دونوں کو فائدہ ہو گا۔ ہمارا صوبہ معاشی طور پر سب سے اچھی پوزیشن میں ہے۔ قومی اقتصادی کونسل نے 2025-2026 کے لئے 4224 ارب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جس میں 1000 بلین روپے وفاقی جبکہ 2869 بلین روپے صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کے لیے مختص ہوں گے۔ قومی اقتصادی کونسل نے 2024-2025 کے لئے مجموعی قومی پیداوار کی 2.
7 فیصد شرح نمو اور اگلے مالی سال کے لئے 4.2 فیصد شرح نمو، اڑان پاکستان فریم ورک، 13ویں پانچ سالہ منصوبے (2024-2029)، 2025-2026 کے سالانہ ترقیاتی پلان اور مالی سال 2025-2026 کے لئے میکرو اکنامک فریم ورک اور اہداف کی بھی منظوری دے دی۔ برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کرنے کی منظوری دی، ذرائع پلاننگ کمشن نے کہا بلوچستان میں این 25 شاہراہ کے لئے بجٹ میں کٹوتی کر دی۔ 120 کے بجائے 100 ارب روپے کا پیکج منظور ہوا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کو 10 مئی کے معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی بدولت معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے نوازا۔ بھارت کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جس سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے بھارت کے خلاف مکمل طور پر متحد ہیں۔ بھارت کی پاکستان کو آبی وسائل سے محروم کرنے کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ ہم معرکہ حق کے بعد آبی وسائل کے تحفظ کی جد وجہد میں بھی انشاء اللہ بھارت کو شکست دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزراء وزراء اعلیٰ کے ساتھ خصوصی اجلاس میں بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کے آبی وسائل کے تحفظ کے لئے مضبوط حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ وفاق اور صوبے مل کر پاکستان کے آبی وسائل کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔ ملک میں حالیہ معاشی استحکام وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا۔ ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی زر مبادلہ میں اضافے اور شرح نمو میں اضافے کے لئے مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ زرعی پیداوار میں بتدریج اضافے کے لئے حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے 6 نکاتی ایجنڈا کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس کو مالی سال 2024-2025 میں معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے نظر ثانی شدہ اشاریے پیش کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2024-2025 میں 3483 بلین روپے سالانہ قومی ترقیاتی پروگرام پر خرچ کئے جا رہے ہیں جس میں 1100 بلین روپے وفاق جبکہ 2383 بلین روپے صوبوں کا حصہ ہے۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جولائی 2024 تا اپریل 2025 ترسیلات زر میں 30.9 فیصد اضافہ ہوا اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پہلی مرتبہ مثبت رہا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-2025 میں مالیاتی خسارہ مزید کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار کا 2.6 فیصد رہا جبکہ پرائمری بیلنس اضافے کے بعد مجموعی قومی پیداوار کا 3 فیصد رہا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حکومتی پالیسیوں اور اقدامات سے پالیسی ریٹ بتدریج کمی کے بعد 11 فیصد پر آیا جبکہ جولائی 2024 سے مئی 2025 تک نجی شعبے کی ترقی کے لئے دیئے جانے والے قرضے بڑھ کر 681 ارب تک پہنچ گئے۔ 2024-2025 میں مجموعی قومی پیداوار کا حجم 114 ٹریلین روپے یا 411 ارب ڈالر ہو گا۔ اجلاس نے 2025-2026 کے سالانہ ترقیاتی پلان کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس نے 2025-2026 کے لئے 4224 بلین روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جس میں 1000 بلین روپے وفاقی جبکہ 2869 بلین روپے صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کے لئے مختص ہوں گے۔ اجلاس نے مالی سال 2025-2026 کے لئے میکرو اکنامک فریم ورک اور اہداف کی بھی منظوری دے دی۔ قومی اقتصادی کونسل نے متعلقہ وزارتوں، صوبوں اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ مجوزہ سالانہ پلان 2025-2026 کے اہداف کے حصول کے لئے وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں صحت، تعلیم، انفرا سٹرکچر، واٹر سیکٹر، اور ہاؤسنگ کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ قومی اقتصادی کونسل کو اپریل 2024 سے مارچ 2025 تک سی ڈی ڈبلیو پی کی پیشرفت پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں اپریل 2024 سے مارچ 2025 کے دوران سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظور کئے گئے قومی ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل بھی پیش کی گئی۔ اجلاس نے 13ویں پانچ سالہ منصوبے (2024-2029) کی منظوری دی۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اڑان پاکستان فریم ورک کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 13 واں پانچ سالہ منصوبہ اور اڑان پاکستان باہمی طور پر ہم آہنگ ہیں۔ اجلاس کو سالانہ قومی ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ رپورٹ بھی پیش کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں مستقبل کے منصوبوں کی پلاننگ کی جائے۔ وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے تمام نکات کی اتفاق رائے سے منظوری پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی امور پر اسی طرح اتفاق رائے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب سرفراز بگٹی اور قومی اقتصادی کونسل کے دیگر ارکان شریک تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے، امید ہے کہ یہ طویل اور پائیدار ہو گا اور ہم سرمایہ کاری، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکیں گے۔ ہم آئی ٹی، توانائی، زراعت، تعلیم سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت، ٹیرف سمیت دیگر امور پر امریکہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو امریکی سفارتخانہ میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے امریکہ کے 249ویں یوم آزادی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان میں ڈیموں سمیت متعدد منصوبے امریکی حکومت کے تعاون سے مکمل کئے گئے۔ امریکہ نے متعدد بار پاکستان اور پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے تعاون فراہم کیا۔ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ بالخصوص نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن ملک کا کردار ادا کیا۔ 2018ء میں پاکستان نے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا۔ 90 ہزار سے زیادہ جانیں قربان ہوئیں، 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان اپنی معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن، ترقی و خوشحالی کا خواہاں ہے۔ ہم نے اپنے دفاع میں 6 بھارتی طیارے مار گرائے کیونکہ جواب دینا ہمارا حق تھا۔ بھارت نے 9 اور 10 مئی کو پھر حملہ کیا، اس موقع پر ہمارے امریکی دوست ہم سے رابطہ میں تھے، ہم امن اور کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں۔ امریکی دوستوں نے پھر ہم سے رابطہ کیا اور کہا کہ پاکستان کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ہم نے بھارت کی جانب سے دوبارہ حملے پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی شک و شبہ کے بغیر امن پسند شخصیت ہیں اور امن اور مفید کاروباری معاہدوں کے داعی ہیں۔ وہ کشیدگی میں کمی کے حامی، سرد اور گرم جنگ کے خلاف ہیں۔ وہ کسی خاص خطے میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں خوشحالی و ترقی کے خواہاں ہیں جس کا ان کے حالیہ بیانات سے اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو تجارت، سرمایہ کاری اور جنگ بندی کی تجویز دی۔ پاکستان بھارت جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی دوست ممالک نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ معاشی شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے۔ بیلاروس کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے بیلاروس کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلا روس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی زیر قیادت سات رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان میں تعینات بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلسٹا، بیلا روس کے کمانڈر ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل آندرے لکیانووچ اور بیلا روسی وزارت دفاع کے حکام شامل تھے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بیلا روس کے وفد کو جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ بیلاروس کے وزیر دفاع نے وزیراعظم کو بیلاروسی صدر کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔ میرے اور میرے وفد کے دورہ پاکستان کا مقصد بیلاروس اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر پیشرفت کو مزید آگے بڑھانا ہے۔ پاکستان-بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔ بیلا روس کے وزیر دفاع نے پاکستان میں شاندار استقبال اور پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کراچی-4 (کے فور) پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔ کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کے لئے گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، ارکان قومی اسمبلی امین الحق، ڈاکٹر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل تھے۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وفد سے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 26۔2025 پر مشاورت کی۔ وفد نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں ۔ وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی-4 (کے فور) پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔ کراچی-حیدرآباد پیکیج کے حوالے سے بھی کام تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر لی جے میونگ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ دریں اثناء وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف عید الاضحیٰ کے موقع پر 5 تا 6 جون کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ دورے پر ایک وفد بھی جائے گا۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف بھارت سے حالیہ تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور آزمودہ تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے جو مشترکہ مذہب، باہمی احترام اور تزویراتی شراکت داری پر مبنی ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے
قومی اقتصادی کونسل کے
اعظم محمد شہباز شریف
چیف الیکشن کمشنر اور
مجموعی قومی پیداوار
ترقیاتی منصوبوں
انہوں نے کہا کہ
شہباز شریف کی
کی بھی منظوری
کے مطابق وزیر
قومی ترقیاتی
کی منظوری دی
دہشت گردی کے
بتایا گیا کہ
سرمایہ کاری
پاکستان اور
میں پاکستان
بیلا روس کے
کے حوالے سے
بیلاروس کے
اتفاق رائے
پاکستان کے
کہ پاکستان
منصوبوں کی
نے پاکستان
کرتے ہوئے
اجلاس میں
وزیر اعلی
بلین روپے
کے درمیان
کو بتایا
اجلاس کو
مالی سال
کا شکریہ
صوبوں کی
کے دوران
اجلاس نے
کے ساتھ
جائے گی
جائے گا
رہے ہیں
کریں گے
کرنے کی
کے خلاف
کے بعد
کے لئے
پیش کی
کی زیر
کام کی
ہوں گے
کیا جا
پڑھیں:
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شہباز شریف نے عمر ایوب کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا
وزیراعظم نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کے لیئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کیلئے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔