وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف 5 تا 6 جون 2025 کوسعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے اور عید الاضحیٰ وہیں مناٰٗئیں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان بھارت حالیہ تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پرسعودی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، وقتی آزمائشی تعلقات کی نشاندہی ہے، وزیراعظم کے دورے سے پاکستان سعودی عرب تعلقات کومستحکم کرنے اور کثیر جہتی تعاون کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔