لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے، انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کر دیا، پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں۔

ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں۔ نکاسی آب کے راستے بند نہ ہوں۔ چھت کی صفائی یقینی بنائیں۔ ژالہ باری سے بچاو کیلئے ہائی امپیکٹ ریٹنگ والے پینلز منتخب کریں۔

(جاری ہے)

اعلامیے میںمیونسپل کارپوریشنز اور بلڈنگ اتھارٹیز کو سولر تنصیبات پر ریگولیٹری گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقامی میڈیا، مساجد، کمیونٹی لیڈرز اور ضلعی اطلاعاتی افسران کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔

حساس عمارتوں، سکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے۔ میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔اعلامیے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ پینلز کو سٹین لیس اسٹیل نٹ بولٹ اور سپرنگ واشر سے محفوظ طریقے سے جوڑیں،کیبلز کو معیاری ٹائیز سے باندھیں۔ تار یا عام رسی کا استعمال نہ کیا جائے۔

انورٹر، بیٹری اور میٹر کو زمین سے اوپر نصب کریں یا پھر بلند جگہ پر رکھیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیکا مزید کہنا ہے کہ انورٹر اور چارج کنٹرولر پر سرج پروٹیکشن ڈیوائسز نصب کریں۔ غیر معیاری سولر پینلز حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ ہدایات پر عمل کر کے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبلی ڈی ایم اے پنجاب نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ سولر پینلز کی مناسب تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کئے جائیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے محکمہ توانائی، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الگ الگ خط لکھے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ کل اموات میں سے 70فیصد خراب طریقے سے نصب شدہ سولر پینلز،سولر انرجی سسٹم یا تیز ہواں کی وجہ سے شمسی توانائی سے متعلق ڈھانچے کے گرنے کی وجہ سے ہوئیں تھیں۔اس بات کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت تھی کہ تمام سولر پینلز کی تنصیبات تکنیکی طور پر صحیح طریقے سے کی جائیں۔

پی ڈی ایم اے کایہ بھی کہنا تھا کہ سولر کی تنصیبات مناسب طریقے سے ڈیزائن، ساختی طور پر محفوظ اور متعلقہ حکام کی طرف سے منظور شدہ ہونا چاہئیں۔ جس میں تصدیق شدہ مواد اور بڑھتے ہوئے آلات کے استعمال کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کے تسلیم شدہ معیارات پر عمل کرنے پر زور دیا جائے۔خط میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ موجودہ تنصیبات کا بھی مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے، جہاں ضروری ہو فوری اصلاحی اقدامات کئے جائیں۔اتھارٹی نے کسی بھی خطرناک سولر انفرااسٹرکچر کے سروے اور اس طرح کے معاملات کو حل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاتھا کہ بروقت کارروائی سے زندگیوں، عوامی انفرااسٹرکچر کی حفاظت اور پنجاب میں شمسی توانائی کے اقدامات کی طویل مدتی کامیابی میں مدد ملے گی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سولر پینلز کی تنصیب پی ڈی ایم اے کہا گیا

پڑھیں:

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا

لاہور:   بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری