پنجاب میں سولر پینلز لگانے والے ہوجائیں خبردار، صوبے میں نئی پالیسی لاگو ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں سولر پینل کی تنصیب کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے تحت سولر سسٹم کی تنصیب متبادل توانائی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعہ ہی ممکن ہوسکے گی۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سولر سسٹم صرف متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعے نصب کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 26-2025: سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا کتنا امکان ہے؟
پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر سسٹم کے فوری جائزے کا بھی حکم دیا تاکہ حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پنجاب میں ہونے والی بارشوں اور طوفان کے سبب بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا اور پی ڈی ایم اے نے ان کی بڑی وجہ سولر پینلز کی ناقص تنصیب قرار دی تھی۔
مزید پڑھیں:750 سولر پینلز سمیت ڈرائیور غائب، معاملہ ہے کیا؟
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ آندھی اور طوفان کے سبب بڑے پیمانے پر سولر پینلز گرگئے جس کے سبب نقصان میں بہت زیادہ اضافہ ہوا لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ وہ ان سولر پینلز کو فراہم کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق مضبوطی کے نصب کروائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے تنصیب سولر پینلز سولر سسٹم متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے سولر پینلز سولر سسٹم متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ پی ڈی ایم اے سولر پینلز سولر سسٹم
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔