بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔مریم نواز نے جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کا شکار بچوں کے زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے۔ ایسا معاشرہ چاہیئے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پُرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں دبی ہزاروں لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں، جبکہ کشمیر کی فضائیں اُن بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا، جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیا ہ رخ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچے جنگوں میں ہی نہیں بلکہ حالت امن میں بھی بد قسمتی سے جارحیت کا شکار ہیں، بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے پہلی بار چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی ہے۔ بچوں کا حال اور مستقبل کو سنوارنے اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جارحیت کا شکار
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔