وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ممتاز میڈیا گروپ کے دفتر کا دورہ، میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ممتاز میڈیا گروپ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں سی ای او ممتاز میڈیا گروپ احسن طارق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اطلاعات نے ڈیلی ممتاز کے ایڈیٹر طارق محمود سمیر سے ان کے برادر نسبتی محمد اسلم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
دورے کے دوران عطا تارڑ نے ممتاز میڈیا گروپ کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیراطلاعات نے ادارے کے عملے سے ملاقات کی اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے میڈیا گروپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں میڈیا سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ عطا تارڑ نے ممتاز میڈیا گروپ کے پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ممتاز میڈیا گروپ سمیت دیگر میڈیا اداروں کا کردار قابل تحسین رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی بیانیے کی تشکیل اور عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنے میں میڈیا کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ممتاز میڈیا گروپ کے عطا تارڑ
پڑھیں:
افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
افغانستان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےپاگیا ،ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہ نومبر2021 کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔افغان ڈپٹی وزیرتجارت کی قیادت میں افغان وفدگزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھامہمان وفد کی پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔