سونیا حسین لباس کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار ہوگئیں۔
سونیا حسین کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو مختلف اسٹائل کے ساتھ تجربے کرتی نظر آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ اپنے کسی نئے اسٹائل سے مداحوں کو متاثر نہ کر سکیں تو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں۔
A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog)
اداکارہ آج کل اپنی نئی فلم ’دیمک‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران فلم کے مقامی سنیما میں ہونے والے پریمیئر کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سونیا حسین ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں جامنی رنگ کی فیوژن ساڑھی پہنے چلنے میں دشواری کا سامنا ہونے کی وجہ سے کافی پریشان نظر آ رہی ہیں۔
مداحوں کو بھی اداکارہ کا یہ لباس پسند نہیں آیا اور وہ ان کے لباس کے انتخاب پر تنقید کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے سونیا حسین کو مناسب اور آرام دہ لباس پہننے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونیا حسین
پڑھیں:
اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔
وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
تاہم ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہے اور پہلگام واقعے کی پیش نظر اسے صرف بھارتی عوام کو بھڑکانے کیلیے پروپگنڈے کے تحت وائرل کیا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
جہاں کچھ انتہا پسند بھارتی سوشل میڈیا پر تصویر کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتی شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کی حقیقت بھی بیان کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu