حکومتِ پاکستان کو ڈاکٹر عبد القدیر کا مقام و مرتبہ بحال کرنا چاہیے: رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو ڈاکٹر عبدالقدیر کا مقام و مرتبہ بحال کرنا چاہیے۔
رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ کومسخ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہی قوم کی تشکیل کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ ذوالفقار علی بھٹو کی خفیہ سفارت کاری اور کاوشوں کا نتیجہ تھا کہ جوہری پروگرام کا خاکہ وجود میں آیا، یہ ذوالفقارعلی بھٹو کی کوششیں تھیں جن کے نتیجے میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل پائی۔
ان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا ضروری ہے
رضا ربانی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر مشرف حکومت کی طرف سے فردِ جرم عائد کرنا شرمناک ہے، حکومت کو اپنا سابقہ مؤقف واپس لینا چاہیے اور ڈاکٹر عبد القدیر کا مقام و مرتبہ بحال کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہےکہ جس شخص نے جوہری پروگرام کا خواب دیکھا، اسے عدلیہ کے ذریعے بین الاقوامی سازش کے تحت قتل کیا گیا۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ جس شخص نے اس خواب کو عملی جامہ پہنایا، اسے ایک ڈکٹیٹر نے بین الاقوامی دباؤ پر رسوا کیا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام شہید بےنظیر بھٹو نے شروع کیا اور اسے پروان چڑھایا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرنا چاہیے
پڑھیں:
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی 20 انٹرنیشنلز کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔
بابر اعظم نے زمبابے کے خلاف میچ میں 43 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے اپنی 38ویں ٹی ٹوئنٹی ففٹی مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہلی کے برابر آگئے۔
بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 38 مرتبہ نصف سنچری بناچکے ہیں۔ 38 نصف سنچریوں کےلیے ویرات کوہلی نے 117 اننگز کا سہارا لیا جبکہ بابر اعظم نے 127 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
علم میں رہے کہ بابر اعظم پہلے ہی ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
ویرات کوہلی نے ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کے ساتھ 39 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 3 سنچریوں اور 38 نصف سنچریوں کے ساتھ 41 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بناچکے ہیں۔
سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔