خانہ فرہنگ ایران لاہور میں امام خمینیؒ کی برسی پر سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ڈی جی خانہ فرہنگ اور دیگر مقررین نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اسرائیل کا مقابلہ کرنے اور مظلوم فلسطینی عوام پر اس غاصب رجیم کے مظالم روکنے کیلئے مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی۔ ان کے نزدیک امتِ مسلمہ میں اتحاد کا بہترین راستہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان موجود مشترکات کو اجاگر کیا جائے اور فرقہ وارانہ اختلافات سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے تعاون سے "امام خمینیؒ اور اتحاد عالم اسلام" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے اپنے خطابات میں امام خمینیؒ کی اسلامی خدمات اور اتحادِ امت کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور ڈاکٹر اصغر مسعودی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اسرائیل کا مقابلہ کرنے اور مظلوم فلسطینی عوام پر اس غاصب رجیم کے مظالم روکنے کیلئے مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی۔ ان کے نزدیک امتِ مسلمہ میں اتحاد کا بہترین راستہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان موجود مشترکات کو اجاگر کیا جائے اور فرقہ وارانہ اختلافات سے گریز کیا جائے۔
ڈاکٹر مسعودی نے کہا کہ "اتحاد عالم اسلام" اسرائیل کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک سنجیدہ اور مؤثر حکمتِ عملی ہے۔ قرآن، سنت اور عقل بھی اتحاد کی تاکید کرتے ہیں۔ قرآن نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے پیروکاروں کیساتھ بھی اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ سمینار سے تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی، پیر معین الدین محبوب کوریجہ، پیر ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی، مفتی عاشق حسین، ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ، پنڈت بھگت لال، پاسٹر آصف احسان کھوکھر، سید علی اکبر کاظمی، مفتی شبیر انجم مدنی، پیر اختر رسول قادری، حافظ کاظم رضا نقوی، پروفیسر محمود غزنوی، پیر غلام رسول اویسی، ڈاکٹر حفیظ الرحمان مزاری، پیر سعید احمد صابری، سید حسن عابدین اور لعل مہدی خان نے بھی خطاب کیا اور امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے امت مسلمہ کو متحد ہو کر اسلام کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلمانوں کے کیا جائے
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔