’’بنیان مرصوص‘‘ تاریخی فتح قوم کے ایمان، اتحاد، نظم و ضبط کا ثمر: کور کمانڈر لاہور
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کیا۔ پنجاب یونیورسٹی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کور کمانڈر نے معرکہ حق کے تناظر میں طلبہ کی بنائی خوبصورت پینٹنگز کا مشاہدہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین نے معرکہ حق کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کو پوری قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا ثمر قرار دیا۔ پاکستان بھارت جنگ کے دیرپا اثرات اور پاکستان کو حاصل ہونے والے ثمرات پر بھی گفتگو کی۔ دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت عیاں ہو گئی۔ حالیہ جنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم کی اہمیت کھل کر سامنے آئی۔ ملک کی سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی میں آنا باعث اعزاز ہے۔ اساتذہ کرام قوم کے معمار انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں۔ ہم سب نے ملکر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کور کمانڈر
پڑھیں:
سعودیہ سے معاہدہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک دفاعی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد یہ ایک نیا نیٹو طرز کا اتحاد بن جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے ہمارا سعودی عرب سے جو تعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں، ہر پاکستانی اپنی جان سے زیادہ حرم کی حفاظت کا جذبہ رکھتا ہے، اللّٰہ نے ہمیں بھی خادم حرمین بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاک سعودی دفاعی معاہدے کی تفصیلات بتائیں گے، سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، یہ ایک نیا نیٹو یا مشرقی نیٹو بن جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی، غزہ میں مکمل جنگ بندی ضروری ہے
ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور ہوگا، جس طرح بھارت نے حملہ کیا تھا تو یہ معاہدہ ہوتا تو اسے سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جاتا، ہم اللّٰہ کے بے پناہ شکر گزار ہیں کہ یہ معاہدہ ہمارے دور میں ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا محافظ بن گیا ہے، جو قومی راز ہمارے سینے میں ہیں وہ نہ کبھی سامنے آئے نہ آئندہ آئیں گے اور یہ راز ہمارے سینے میں ہی دفن رہیں گے۔